QR CodeQR Code

حکومت قادیانی نواز پالیسیوں سے باز رہے، جماعت اسلامی

7 Sep 2020 08:28

صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ قادیانی بہت بڑا فتنہ ہے، جو عقیدہ ختم نبوت کے خلاف بڑی سازش ہے، 7 ستمبر تجدید عہد کا دن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت مسلمانوں کی اساس ہے، قادیانی بہت بڑا فتنہ ہے، جو عقیدہ ختم نبوت کے خلاف بڑی سازش ہے، 7 ستمبر تجدید عہد کا دن ہے۔ یوم ختم نبوت پر اپنے پیغام میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ 7 ستمبر 1974ء ایک تاریخی و مسلمانوں کی فتح کا دن ہے، ایک طرف ہمارے اکابرین حضرت مولانا مفتی محمود، شاہ احمد نورانی اور پروفیسر غفور احمد سمیت دیگر نے پارلیمنٹ کے اندر جدوجہد کی، تو دوسری جانب بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی علمی کوششوں سے تیار کردہ 1973ء کے آئین میں مسلم و غیر مسلم کی تعریف کی شکل میں فتنہ قادیانیت کی آئینی و قانونی محاز پر بیخ کنی کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مودودی کو فتنہ قادیانیت کتاب لکھنے پر پھانسی کی سزا بھی سنائی گئی تھی، مگر انہوں نے اپنا مشن جاری رکھا اور قادیانیوں کا بھرپور پیچھا کیا، 1953ء میں مولانا مودودی نے قادیانیوں کو اپنے حقوق مانگنے پر بھرپور اور ایمان افروز جواب دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان چاہے کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو، وہ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت پر اپنی جان قربان کر سکتا ہے۔ صوبائی امیر نے خبردار کیا کہ حکومت قادیانی نواز پالیسیوں سے باز رہے۔


خبر کا کوڈ: 884729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884729/حکومت-قادیانی-نواز-پالیسیوں-سے-باز-رہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org