0
Sunday 31 Jul 2011 13:47

تبلیغی جماعت سے متعلق رحمن ملک کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بیان پر کی جانے والی وضاحت ناکافی ہے، شہباز شریف

تبلیغی جماعت سے متعلق رحمن ملک کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بیان پر کی جانے والی وضاحت ناکافی ہے، شہباز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے تبلیغی جماعت کے بارے میں بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیئے۔ وزیراعلٰی شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے تبلیغی جماعت کے بارے میں بیان دے کر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ رحمان ملک کی جانب سے اپنے بیان پر کی جانے والی وضاحت کافی نہیں، ان کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے اور وفاقی حکومت کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 88474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش