QR CodeQR Code

سعودی فرماں روا کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ

7 Sep 2020 11:27

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سعودی فرماں روا نے امریکا پر فلسطین کا مسئلہ عرب امن اقدام کے تحت حل کرنے پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح کیا کہ سعودی عرب فلسطین کی آزادی اور پرامن حل کے لیے اپنے موقف پر قائم ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سعودی فرماں روا نے امریکا پر فلسطین کا مسئلہ عرب امن اقدام کے تحت حل کرنے پر زور دیا۔ سعودی فرماں روا نے امریکی صدر پر واضح کیا کہ فلسطین کا مستقل اور منصفانہ حل چاہتے ہیں اور اس کے لیے عرب امن معاہدے کو بنیاد تصور کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے عرب امن معاہدہ 2002ء میں تجویز کیا تھا جس میں اسرائیل کو دوریاستی حل کو تسلیم کرنے اور 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ میں قبضہ کی گئی زمین سے دست بردار ہونے کی صورت میں سفارتی تعلقات کی بحالی کی پیش کش کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 884752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884752/سعودی-فرماں-روا-کا-ٹرمپ-سے-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org