0
Monday 7 Sep 2020 12:59

آج ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

آج ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، اسی فورس کے جانبازوں نے 1965ء کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جرأت و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ سات ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی قبر پر ان کے عزیزواقارب اور فضائیہ کے افسران نے حاضری دی۔ شہید پائلٹ راشد منہاش نشان حیدر کے مزار پر فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔

ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ عباس گھمن سمیت فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔ اس موقع پر ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ عباس گھمن نے کہا کہ نشان حیدر پانے والے راشد منہاس نے وطن کے لیے جان قربان کی اور پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 884788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش