0
Monday 7 Sep 2020 22:04

بھارت میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

بھارت میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی وباء رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس کے پھیلنے کی بڑھتی ہوئی رفتار کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ دو دن سے مسلسل 90 ہزار سے زیادہ معاملے مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 70 ہزار یا اس سے زیادہ اوسطاً پر برقرار ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز بھارت بھر میں کورونا انفیکشن کے 90632 معاملے سامنے آئے تھے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں متاثرین کی تعداد 4204613 ہوگئی ہے، جس سے کورونا انفیکشن کے 90802 نئے معاملے ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اسی دوران 69564 مریض صحتمند ہوچکے ہیں، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3250429 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 1016 افراد کی موت سے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 71642 ہوگئی ہے۔

ادھر کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے بھارت میں گزشتہ 15 روز میں 1.33 کروڑ کورونا ٹسٹ کئے گئے اور اب تک مجموعی طور پر جانچ کا اعداد و شمار بڑھ کر پانچ کروڑ کے قریب ہوگیا ہے۔ پیر کے روز مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بتایا کہ ہندوستان میں روزانہ کورونا ٹیسٹ کی گنجائش 11.70 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 720362 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 49551507 کورونا ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی روزانہ اوسط اگست کے تیسرے ہفتے میں سات لاکھ ٹیسٹ فی روز تھی جو مسلسل بڑھتے ہوئے ستمبر کے پہلے ہفتے میں 10 لاکھ کورونا ٹیسٹ فی روز ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 884811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش