1
Monday 7 Sep 2020 16:08

سکردو میں عارضی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

سکردو میں عارضی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں عارضی ملازمین اور ہوٹل مالکان نے احتحاجی مظاہرہ کیا۔ جی بی اسمبلی سے ایکٹ پاس ہونے کے بائوجود مستقل نہ ہونے پر گلگت بلتستان کے عارضی ملازمین گزشتہ ایک ہفتہ سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ یادگار چوک سکردو پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں عارضی ملازمین نے شرکت کی۔ ملازمین کا مطالبہ تھا کہ اسمبی سے عارضی ملازمین کی مستقلی ایکٹ 2020 منظور ہو کر گزٹ آف پاکستان میں شائع بھی ہو چکا ہے لیکن اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ جی بی کے چھ ہزار ملازمین کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ ملازمین کے احتجاج میں سیاسی و سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب ہوٹل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین قرنطینہ سنٹر بنائے جانے والے ہوٹلوں کے بل کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 884826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش