QR CodeQR Code

والدین کیلئے اہم خبر، مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تاریخوں کا اعلان

7 Sep 2020 17:30

اپنے بیان میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ صوبہ ایس او پیز کی تیاری نہ ہونے پر اسکولز کو کچھ دن بندش کی مہلت دے سکتا ہے، سرجیکل ماسک لازمی نہیں کپڑے کا ماسک بھی قابل استعمال ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تاریخوں کو اعلان کردیا اور کہا ہر تاریخ سے ایک روز قبل دوبارہ ریویو بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے 15، 22 اور 30 ستمبر کو مرحلہ وار کھولے جائیں گے، ہر تاریخ سے ایک روز قبل دوبارہ ریویو بھی کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ ایس او پیز کی تیاری نہ ہونے پر اسکولز کو کچھ دن بندش کی مہلت دے سکتا ہے، سرجیکل ماسک لازمی نہیں کپڑے کا ماسک بھی قابل استعمال ہوگا۔ سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بچے کو بخار یا کھانسی ہے تو وہ اسے اسکول نہ آنے دیں، صوبے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیں، مانیٹرنگ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کا معائنہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 884839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884839/والدین-کیلئے-اہم-خبر-مرحلہ-وار-تعلیمی-ادارے-کھولنے-سے-متعلق-تاریخوں-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org