0
Monday 7 Sep 2020 20:45

جی بی میں نون لیگ کی ایک اور وکٹ گر گئی

جی بی میں نون لیگ کی ایک اور وکٹ گر گئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نون لیگ کی ایک اور وکٹ گر گئی۔ سابق صوبائی وزیر ثوبیہ جبین مقدم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف الللہ نیازی، ارشد داد اور سید واجد حسین بخاری نے پارٹی مفلر پہنا کر ان کو خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں گلاب شاہ آصف، نزیر ایڈووکیٹ، ظفر شادم خیل، فوزیہ سلیم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ثوبیہ مقدم نے کہا آج میں اپنی سیاسی زندگی میں ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہوں۔ گلگت-بلتستان اور ضلع دیامر کے وسیع تر مفاد میں ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ہم آپ سب کی وساطت سے وزیر اعظم  عمران خان سے امید کرتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کی ستر سالہ سیاسی اور آئینی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور گلگت بلتستان کو جلد از جلد عبوری آئینی صوبہ بنا کر وہاں کے لوگوں کے دلوں پر ہمیشہ راج کریں گے۔ واضح رہے کہ ثوبیہ مقدم سابق نون لیگ کی حکومت میں واحد خاتون وزیر تھیں۔ بعد میں وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن سے شدید اختلافات پیدا ہوگئے اور حفیظ نے انہیں کابینہ سے نکال دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 884860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش