QR CodeQR Code

کراچی پیکج پر سیاست نہ کی جائے تو بہتر ہوگا، مرتضیٰ وہاب

7 Sep 2020 20:59

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کراچی پیکج پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیئے، کراچی پیکج میں 750 ارب سندھ حکومت کا حصہ ہے، کراچی کو کسی اور کے حوالے کرنے کا کوئی سوچ بھی کیسے سکتا ہے، وفاق کو کراچی سے متعلق ذمہ داری نبھانی پڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو کسی اور کےحوالے کرنے کا کوئی سوچ بھی کیسے سکتا ہے۔ ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے کوئی مذاق نہیں، صوبائی حکومت اور سندھ کے ادارے ہی کراچی کو چلائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو کسی اور کے حوالے کرنے کا کوئی سوچ بھی کیسے سکتا ہے، وفاق کو کراچی سے متعلق ذمہ داری نبھانی پڑے گی۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاق گذشتہ 5،4 برسوں سے کراچی کو نظرانداز کرتی آرہی ہے، وزیراعظم کے 2019ء میں اعلان کردہ 162 ارب تاحال کراچی کو نہیں ملے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی پیکج پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیئے، کراچی پیکج میں 750 ارب سندھ حکومت کا حصہ ہے، کراچی پیکج پر سیاست نہ کی جائے تو بہتر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 884863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884863/کراچی-پیکج-پر-سیاست-نہ-کی-جائے-بہتر-ہوگا-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org