QR CodeQR Code

سوئزرلینڈ و ایران کیطرف سے باہمی تعاون و دوطرفہ تعلقات میں توسیع پر تاکید

7 Sep 2020 21:58

ایران کے دورے پر آئے سوئس وزیرخارجہ ایگنازیو کیسیس نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کیساتھ تہران میں ملاقات کی ہے جسمیں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت شام، یمن، سوئس فنانشل چینل، ایرانی جوہری معاہدے اور ایران کے بیرونی ممالک کیساتھ معمول کے تعلقات و تجارتی تعاون کے حوالے سے امریکی معاندانہ اقدامات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران کے دورے پر آئے سوئزرلینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کیسیس کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان استوار تعلقات میں آنے والی تازہ ترین تبدیلیوں سمیت خطے کے اور بین الاقوامی حالات زیر بحث آئے۔ اس ملاقات میں شام اور یمن کے موجودہ حالات سمیت، دونوں ممالک کے درمیان موجود تجارتی تعاون، سوئس فنانشل چینل، ایرانی جوہری معاہدے اور ایران کے بیرونی ممالک کے ساتھ معمول کے تعلقات و تجارتی تعاون کے خلاف امریکی معاندانہ اقدامات پر نھی خصوصی گفتگو کی گئی۔

محمد جواد ظریف نے ایگنازیو کیسیس کے ساتھ اپنی ملاقات میں ایران و سوئزرلینڈ کے درمیان استوار تعلقات کی 100ویں سالگرہ پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کی جانب سے باپمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات میں توسیع کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے معمول کے خارجہ تعلقات کو ایران سمیت دنیا بھر کے ممالک کے لئے پہلی ترجیح قرار دیا۔ ایگنازیو کیسیس نے بھی اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان موجود تاریخی روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایرانی جوہری معاہدے سمیت ہر میدان میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع پر تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 884867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884867/سوئزرلینڈ-ایران-کیطرف-سے-باہمی-تعاون-دوطرفہ-تعلقات-میں-توسیع-پر-تاکید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org