0
Monday 7 Sep 2020 23:19

بچوں کیساتھ بدفعلی اور جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ اور نہ قابل برداشت ہے، زین قریشی 

بچوں کیساتھ بدفعلی اور جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ اور نہ قابل برداشت ہے، زین قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزاہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ اخلاقی گراوٹ اور انتہاپسندی معاشرتی نظام کیلئے زہر قاتل ہیں۔ معاشرتی نظام کی بقاء کیلئے معاشرے میں صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا اور رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔ اس مقصد کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہسپتال ملتان میں جتوئی سے تعلق رکھنے والے زین العابدین کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بچوں کے ساتھ بدفعلی اور جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ اور ناقابل برداشت ہے۔ ہمیں ایسے عناصر کی سرکوبی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا اس واقعے کا سن کر دلی دکھ ہوا، پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہوں، اس واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا، تاکہ آئندہ کسی بچے کے ساتھ ایسا واقعہ دوبارہ رونمانہ ہو۔ انہوں نے زیرعلاج زین العابدین کی خیریت دریافت کی، ان کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کیس کی خود نگرانی کررہا ہوں اور انشااللہ ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔ انہوں نے زین العابدین کے والد اور خاندان کے دیگر افراد کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی اورپر زین العابدین کی صحت یابی کیلئے دعا کروائی۔
خبر کا کوڈ : 884889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش