0
Monday 7 Sep 2020 23:29

پشاور، گاڑی کی ٹکر سے بچہ کی ہلاکت، سیکرٹری آئی ٹی کے پی گرفتار

پشاور، گاڑی کی ٹکر سے بچہ کی ہلاکت، سیکرٹری آئی ٹی کے پی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہونے کے کیس میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا نے پولیس کو از خود گرفتاری پیش کردی۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن کی حدود میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا مختیار احمد کی کار کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا، حادثہ کے بعد سیکرٹری آئی ٹی بچے کو خود علاج معالجہ کے لیے اپنی گاڑی میں اسپتال لے گئے تاہم 2،3 گھنٹوں بعد بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ جس کے بعد انہوں نے ازخود تھانہ ٹاؤن میں گرفتاری پیش کردی اور آج بروز پیر کو پولیس نے سیکرٹری کا چالان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 884891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش