0
Monday 7 Sep 2020 23:41

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو ایک اور خط، بڑی تباہی پر مدد مانگ لی

وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو ایک اور خط، بڑی تباہی پر مدد مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے 5 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 2 لاکھ روپے فی کس  امداد دے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دے، جبکہ زخمیوں کو دو لاکھ روپے فی کس دیے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں مون سون بارشوں نے بڑی پیمانے پر ناقابل تلاقی نقصان پہنچایا، بارشوں سے 25 لاکھ افراد براہ راست بری طرح متاثر ہو چکے، جبکہ 50 ہزار خاندان مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہیں، وزیراعظم نے کراچی کا دورہ کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ کے دورہ کراچی نے مجھے خط لکھنے کا حوصلہ دیا۔

مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے صوبے کے آبپاشی نظام کی بہتری کیلئے بھی مدد طلب کی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور طوفانی بارشوں سے نہری نظام بری طرح متاثر ہے، عالمی ماہرین نے سندھ میں دریاؤں اور آبپاشی نظام کی بحالی کیلئے جامع پلان دیا ہے، تاہم صوبائی حکومت تنہا آبپاشی نظام کی بحالی کا کام نہیں کرسکتی، وفاقی حکومت سندھ میں دریاوں نہروں کے نظام کی بہتری کیلئے 43 ارب روپے فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 884892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش