0
Monday 7 Sep 2020 23:51

بلاول بھٹو کے بیان کے بعد انسداد تجاوزات آپریشن کو بریک لگ گئے

بلاول بھٹو کے بیان کے بعد انسداد تجاوزات آپریشن کو بریک لگ گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن سست روی کا شکار ہے، ابھی تک مارکنگ بھی مکمل نہیں ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ مون سون بارشوں میں تباہ کن سیلاب کے بعد گجر نالے پر تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ ہوا تھا، مگر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد آپریشن کو بریک لگ گئے، کل سے انتظامیہ غائب ہے اور مارکنگ بھی مکمل نہ ہوسکی۔ اس سے پہلے تین روز تک کیفے پیالہ ضیا الدین اسپتال اور نیو کراچی میں صرف چند دکانوں اور گودام سمیت کمرشل تجاوزات گرائی گئی تھیں۔ دوسری طرف نالے کے اطراف رہنے والے پریشانی کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 884894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش