QR CodeQR Code

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

8 Sep 2020 00:06

آرکنساس سے جنوبی کیرولینا کی جانب پرواز کرنے والے چھوٹے طیارے کو موسم کی خرابی کی وجہ سے راستہ تبدیل کرنا پڑا تھا تاہم فائیٹویل کے اوپر سے پرواز کے دوران طیارہ ہچکولے کھانے لگا اور گر کر تباہ ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست آرکنساس میں مسافر بردار طیارہ گر کر تبا ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آرکنساس سے جنوبی کیرولینا کی جانب پرواز کرنے والے چھوٹے طیارے کو موسم کی خرابی کی وجہ سے راستہ تبدیل کرنا پڑا تھا تاہم فائیٹویل کے اوپر سے پرواز کے دوران طیارہ ہچکولے کھانے لگا اور گر کر تباہ ہوگیا۔ کنٹرول ٹاور نے طیارے کے لاپتہ ہونے اور بعد ازاں زمین بوس ہونے کی اطلاع ریسکیو اداروں کو دیدی، جس پر پوری رات سرچ آپریشن کے بعد اگلی صبح طیارے کا ملبہ ایک جنگلی علاقے میں مل گیا جس میں سے چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔

لاشوں کی شناخت پاؤل ہیئرن، کیون ہیئرن، ہالی ہیئرن اور گیون ہیئرن کے نام سے ہوئی ہے اور چاروں ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کیون ہیئرن کے پاس خراب موسم میں طیارہ اُڑانے کا لائسنس نہیں تھا۔


خبر کا کوڈ: 884901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884901/امریکا-میں-چھوٹا-طیارہ-گر-کر-تباہ-ایک-ہی-خاندان-کے-4-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org