0
Tuesday 8 Sep 2020 00:57

کرپشن چھپانے کیلئے صوبہ بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، مصطفیٰ کمال

کرپشن چھپانے کیلئے صوبہ بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شہر قائد کا مسئلہ فنڈز کی فراہمی نہیں انتظامیہ معاملات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے نجی ٹی وی سے کہا کہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو صوبائی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے، حالیہ اعلانات سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب نے کراچی والوں کے مسائل کو سمجھا، آرمی چیف مصروفیات چھوڑ کر کراچی والوں کیلئے یہاں آئے۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لئے پیکج کا اعلان کیا، اب بھی شہر کے لئے کچھ نہ ہوا تو عوام کی مایوسی کہاں پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عسکری قیادت کو 18ویں ترمیم پر مل کر بات کرنی چاہیئے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا الگ صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپشن چھپانے کے لئے صوبہ بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، یہ سلسلہ 6 ماہ اور چلا تو کراچی میں امن و امان کی صورتحال کیا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 884908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش