QR CodeQR Code

کراچی پیکیج میں سندھ حکومت کا کردار صرف چوکیدار کا ہے، خرم شیر زمان

8 Sep 2020 01:07

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ حکومت کے ترجمان ایڈمنسٹریٹر کراچی نہ بننے کا غصہ کے ٹی پی پر نہ اتاریں، پی پی اتنی ہی چیمپئن ہے تو بتائے کہ 12 سال میں کراچی کی ترقی کے لئے کیا کیا؟ وزیراعظم کے کراچی پیکیج کے تحت شہر قائد کی روشنیاں بحال ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب جان لیں، اس پیکیج میں ان کی حکومت کا کردار صرف چوکیدار کا ہے۔ ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (کے ٹی پی) میں وفاق 62 اور سندھ 38 فیصد رقم خرچ کرے گا، اس معاملے پر پیپلز پارٹی عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے چیئرمین اور ترجمانوں کی بھی تھوڑی اخلاقی تربیت کریں اور کے ٹی پی کے معاملے پر انہیں بریفنگ دیں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے ترجمان ایڈمنسٹریٹر کراچی نہ بننے کا غصہ کے ٹی پی پر نہ اتاریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی اتنی ہی چیمپئن ہے تو بتائے کہ 12 سال میں کراچی کی ترقی کے لئے کیا کیا؟ وزیراعظم کے کراچی پیکیج کے تحت شہر قائد کی روشنیاں بحال ہوں گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 884911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884911/کراچی-پیکیج-میں-سندھ-حکومت-کا-کردار-صرف-چوکیدار-ہے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org