0
Tuesday 8 Sep 2020 08:57

APC میں مضبوط موقف دیں گے، مولانا فضل الرحمن

APC میں مضبوط موقف دیں گے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ختم نبوت، ناموس رسالت اور شان صحابہ پر جان قربان کر دیں گے مگر کسی کو قانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دیں گے۔ 2018ء میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے بلکہ کٹھ پتلی حکومت کے خاتمہ اور قوم کو نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلانے تک میدان میں رہیں گے۔ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں مضبوط موقف دیں گے، پشاور کے بعد کراچی، لاہور، کوئٹہ میں بھی جلسوں کا انعقاد ہو گا۔ عمران نیازی کی دو سالہ حکومت میں نہ صرف قادیانیوں کا اثر و رسوخ مضبوط اور ان کا نیٹ ورک متحرک ہوا بلکہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تحریک میں بھی اضافہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات پشاور میں ختم نبوت جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے غفور حیدری، ساجد میر، اویس نورانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت کے کارکنوں کو اپنے جلسوں کا ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کی ریاست کو جھنجھوڑنا چاہتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 1947ء سے 1970ء تک کوئی مستقل آئین نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 884936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش