QR CodeQR Code

لاہور پولیس کی بھکاریوں کیخلاف کارروائی، 63 گرفتار

8 Sep 2020 10:13

سول لائنز ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران 47 مرد و خواتین گداگروں کو گرفتار کیا جبکہ 19 مقدمات درج کئے گئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 15 بھکاریوں کو گرفتار کرکے 6 مقدمات درج کئے۔ اسی طرح کینٹ ڈویژن نے 1 مقدمہ درج کر کے ایک گداگر کو گرفتار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 4 روز کے دوران 63 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 26 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ سول لائنز ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران 47 مرد و خواتین گداگروں کو گرفتار کیا جبکہ 19 مقدمات درج کئے گئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 15 بھکاریوں کو گرفتار کرکے 6 مقدمات درج کئے۔ اسی طرح کینٹ ڈویژن نے 1 مقدمہ درج کر کے ایک گداگر کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گرفتار پیشہ ور بھکاریوں میں33 خواتین اور 30 مرد شامل ہیں۔ اشفاق خان نے ہدایات جاری کیں کہ پولیس افسران پیشہ ور گداگروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کریں۔


خبر کا کوڈ: 884944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884944/لاہور-پولیس-کی-بھکاریوں-کیخلاف-کارروائی-63-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org