0
Tuesday 8 Sep 2020 10:42

وزیراعلیٰ نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس ہوا جس میں تمام وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائینگے۔ انہوں ںے کہا کہ سکیم کاروبار کی بحالی کیلئے ممدو معاون ثابت ہو گی، کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سکیم کے تحت ایک کروڑ تک کا قرضہ لیا جا سکے گا، خواجہ سراء بھی قرضہ سکیم سے استفادہ کر سکیں گے جبکہ خواتین کیلئے مارک اَپ کم رکھا گیا ہے۔
 
سردار عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کو رواں ماہ ہی لانچ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے کاروبار متاثر ہوئے ہیں اس سکیم سے متاثرین کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مارک اَپ کو مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے،تا کہ عام آدمی بھی اس سکیم سے استفادہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں سے صوبے کی صنعت ترقی کرے گی اور معاشی بہتری سے عوام خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور یہ سکیم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 884945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش