0
Tuesday 8 Sep 2020 10:47

یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ

برطانوی وزیراعظم نے 15 اکتوبر کی ڈیڈلائن مقرر کر دی
یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے سے متعلق خدشات کو دور کرتے ہوئے 15 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ برطانیہ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈیوڈ فراسٹ نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ برطانیہ تجارتی مذاکرات کے لیے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین تجارتی مذاکرات کا 8واں دور رواں ہفتے لندن میں شروع ہونا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز تجارتی مذاکرات کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی یونین رواں سال کے اختتام تک تجارتی مزاکرات کو طول دینے سے متعلق غور کر رہا ہے تو اس معاملے کو طول دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور 15 اکتوبر کے بعد انھیں نہیں لگتا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے یورپیئن دوستوں کے ساتھ ہر قسم کے حالات میں بات چیت کے لیے تیار ہیں برطانیہ نے رواں برس جنوری میں یورپی یونین کو چھوڑ دیا تھا۔ فریقین کے درمیان مستقبل کے تعلقات سے متعلق بات چیت کا وقت دسمبر میں ختم ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 884948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش