QR CodeQR Code

اسکول کھلنے سے کورونا بڑھا تو فیصلہ بدل سکتا ہے، سعید غنی

8 Sep 2020 11:18

نجی ٹی وی کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں مشکل ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے کورونا وائرس کا مرض بڑھا تو فیصلہ تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بات وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے نجی ٹی وی کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کی مشاورت سے تمام فیصلے کیے گئے ہیں۔ وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی اسکول ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی ایس او پیز طے کی گئی ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں جائزہ لیں گے کہ چھوٹی کلاسز کھولنی چاہیں یا نہیں۔ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں مشکل ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 884958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884958/اسکول-کھلنے-سے-کورونا-بڑھا-فیصلہ-بدل-سکتا-ہے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org