0
Tuesday 8 Sep 2020 11:21

سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے میں بارش کی تباہ کاریوں کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں صوبے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے 10 لاکھ 94 ہزار ایکڑ رقبے پر فصلوں کو نقصان ہوا، 15 ہزار 233 گاؤں متاثر ہوئے، 77 ہزار 337 مکانات مکمل تباہ ہوئے، 10504 پکے مکانات کو جزوی اور 5729 مکانات کو مکمل نقصان ہوا، 71614 کچے مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے 136 افراد میں سے 73 افراد خاندان کے کفیل تھے، آمدنی کا ذریعہ 45 ہزار مویشی بھی بارشوں کے دوران ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی کے 4 ریلیف کیمپس میں 25 افراد مقیم ہیں، جبکہ ملیر ضلع میں سب سے زیادہ لوگ بارش سے متاثر ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 884959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش