QR CodeQR Code

پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان

8 Sep 2020 11:58

پنجاب حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی الیکشن ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 27 ہزار افراد بلدیاتی سسٹم کا حصہ بنیں گے۔ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اور میٹرو پولیٹن کے انتخابات جنوری میں ہونگے۔ تاہم دوسرے مرحلے کیلئے تاحال تاریخ کا حتمی تعین نہیں ہوسکا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے، انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کیلئے انتخاب ہوگا، ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی الیکشن ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 27 ہزار افراد بلدیاتی سسٹم کا حصہ بنیں گے۔ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اور میٹرو پولیٹن کے انتخابات جنوری میں ہونگے۔ تاہم دوسرے مرحلے کیلئے تاحال تاریخ کا حتمی تعین نہیں ہوسکا۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے کہ 31 جنوری سے قبل بلدیاتی ادارے وجود میں آجائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 884966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/884966/پنجاب-میں-غیر-جماعتی-بنیادوں-پر-بلدیاتی-الیکشن-کرانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org