0
Tuesday 8 Sep 2020 16:37

کسی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، چوہدری محمد سرور

کسی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، چوہدری محمد سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کسی آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی مشکل معاشی حالات میں ملک کو سنبھالا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ انتخابات ضرور ہوں گے مگر 2023ء سے پہلے کسی صورت نہیں جبکہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بھی سرخرو ہو گا اور پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کی ذمہ داری فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کو سونپی گئی ہے۔ نواز شریف کو واپس لانے کی بات ہوئی ہے لیکن عملی اقدام بھی ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ اور نواز شریف جیسے لوگ دوسرے ملکوں کا اثاثہ بن جاتے ہیں، ایسے لوگوں کو واپس لانے کے لیے پیچیدگیاں حائل ہوتی ہیں لیکن کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 885031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش