0
Tuesday 8 Sep 2020 17:21

اسلام آباد، مفتی گلزار نعیمی سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات

اسلام آباد، مفتی گلزار نعیمی سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ موجودہ ملکی صورتحال اور وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ منافرت کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ اور مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسد عباس نقوی نے تحریک اہل حرم پاکستان کے سربراہ اور نامور اہل سنت عالم اور اسکالر مفتی گلزار احمد نعیمی سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مفتی گلزار احمد نعیمی کی اتحاد بین المسلمین کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور مفتی گلزار نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے ہر صورت میں ملک کو فرقہ واریت کی آگ سے بچانے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہوں کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 885036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش