QR CodeQR Code

بانیان مجالس اور ذاکرین کیخلاف جھوٹے مقدمات باعث تشویش ہیں، زہراء نقوی

8 Sep 2020 18:06

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور ایم پی اے کا اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت کو اس جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی کہ جب آئین تمام مذاہب کو اپنی رسومات کی ادائیگی کی مکمل اجازت فراہم کرتا ہے تو مجالس و جلوس پر مقدمات کا اندراج کس قانون کے تحت کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے پنجاب اسمبلی میں امن و امان کی صورتحال پر جنرل ڈسکشن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ایوان کی توجہ عزاداران سید الشہداء کیخلاف جاری اقدامات کی جانب مبذول کروائی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں، بانیان مجالس و جلوس اور ذاکرین پر جھوٹے مقدمات کا اندراج باعث تشویش ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ایک تین سالہ معصوم بچے پر بھی گھر میں مجلس منعقد کرنے پر ایف آئی آر درج کر دی گئی، جو انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ زہراء نقوی نے کہا کہ حکومت کو اس جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی کہ جب آئین تمام مذاہب کو اپنی رسومات کی ادائیگی کی مکمل اجازت فراہم کرتا ہے تو مجالس و جلوس پر مقدمات کا اندراج کس قانون کے تحت کیا جا رہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 885046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885046/بانیان-مجالس-اور-ذاکرین-کیخلاف-جھوٹے-مقدمات-باعث-تشویش-ہیں-زہراء-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org