0
Tuesday 8 Sep 2020 19:31

امام حسینؑ نے ظلم کیخلاف کھڑے ہونے کا درس دیا ہے، علامہ احسن اویس مصطفوی

امام حسینؑ نے ظلم کیخلاف کھڑے ہونے کا درس دیا ہے، علامہ احسن اویس مصطفوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 153 کے زیر اہتمام نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں علمائے کرام نے امام عالی مقام علیہ السلام کی قربانیوں اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔ ملک کے نامور ثنا خوانان مصطفٰی ﷺ نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت اور بارگاہ امامت میں ہدیہ عقیدت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن لاہور اشتیاق حنیف مغل، صاحبزادہ صوفی محمد قائم صابر، حافظ عبدالرحمان، صلاح الدین سلطانی، ظفر اقبال قادری، حفیظ الرحمٰن خان، حاجی عبدالخالق، حمزہ رفیق رندھاوا و دیگر رہنماؤں نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احسن اویس مصطفوی نے کہا کہ سیدنا امام حسین علیہ السلام نے انسانیت کو ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا، اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام ایمان و اتحاد کے روشن چراغ ہیں اور ان سے محبت ایمان کا تقاضا ہے، شہدائے کربلا کے صبر و استقامت کی مثال رہتی دنیا تک دی جاتی رہے گی۔ سیدنا امام حسین علیہ السلام کی قربانی تاریخ اسلام کا وہ باب ہے جو لازوال و بے مثال ہے۔ تحریک منہاج القرآن اختلافات کے اس دور میں امن، محبت، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے۔ شہادت امام حسین علیہ السلام سے ہمیں امن کا درس ملتا ہے۔ کربلا سے حق و صداقت اور دین پر مر مٹنے کا درس ملتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش