QR CodeQR Code

زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنیکا فیصلہ

8 Sep 2020 19:42

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، تاہم انکا کہنا تھا کہ بارشوں سے اندرون سندھ کے حالات ملک کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ خراب ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے اندرون سندھ کے حالات ملک کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ خراب ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت اندرون سندھ میں منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عون عباس کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے کل اسلام آباد میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ ماڈل پناہ گاہ کے تصور کو پورے ملک تک وسیع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غریب طبقے کو سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 885058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885058/زائرین-کیلئے-فیری-سروس-شروع-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org