1
Tuesday 8 Sep 2020 21:39

سید حسن نصراللہ اسرائیل کو سزا دینا جانتے ہیں، عبری اخبار

سید حسن نصراللہ اسرائیل کو سزا دینا جانتے ہیں، عبری اخبار
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی عبری اخبار یدیعوت آحارانوت (Yedioth Ahronoth) نے حزب اللہ لبنان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے بارے میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج، شام میں حزب اللہ کے ایک مجاہد کی شہادت پر اس کی طرف سے ہونے والی ممکنہ جوابی کارروائی کے خوف سے تاحال آمادہ باش حالت میں باقی ہے۔ صیہونی لکھاری ایلکس ویشمین (Alex Wischman) نے اپنے کالم میں لکھا کہ اسرائیلی فوجیوں کو مکمل یقین ہے کہ سید حسن نصراللہ اسرائیلی فوج سے اپنے ایک مجاہد کی شہادت کا انتقام ضرور لیں گے۔ اس اخبار کے مطابق سید حسن نصراللہ خود کو اسرائیلی امور کا ایسا ماہر جانتے ہیں، جو صیہونیوں کو سزا دینا اور انہیں نشانہ بنانا اچھی طرح جانتا ہے۔ صیہونی عبری اخبار نے مزید لکھا کہ سید حسن نصراللہ نے بارہا تاکید کی ہے کہ حزب اللہ اپنے ایک کمانڈر کی شہادت کا، اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنا کر، ضرور بالضرور جواب دے گی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر نشر ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے لبنانی سرحد پر اس ارادے سے انسان نما روبوٹس کا استعمال کیا گیا تھا کہ حزب اللہ لبنان کی جانب سے ان روپوٹس کو نشانہ بنا کر یہ سمجھ لیا جائے کہ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے، تاکہ وہ مزید کسی جوابی کارروائی سے ہاتھ اٹھا لے۔ باوجود اس کے کہ شامی دارالحکومت دمشق کے گردونواح میں غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے ہونے والی بمباری میں حزب اللہ لبنان کے کمانڈر علی کامل محسن کی شہادت کو 2 ماہ ہونے کو آئے ہیں، غاصب صیہونی فوج ہر لمحے حزب اللہ لبنان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خوف سے تاحال مکمل طور پر آمادہ باش حالت میں باقی ہے۔
خبر کا کوڈ : 885075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش