QR CodeQR Code

بی جے پی فرقہ پرستانہ سیاست کھیل رہی ہے، فاروق عبداللہ

8 Sep 2020 22:53

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اگر کوئی مذہب کے نام پر سیاست کرتا ہے تو وہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہے اور ایسا کرنا ہی اُنکو لے ڈوبے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمان کے رکن اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ فرقہ پرستانہ سیاست کھیل رہی ہے۔ اپنے والد اور نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہ اُن کی پارٹی نے کبھی مذہب کے نام پر سیاست نہیں کی ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے کبھی مذہب کے نام پر سیاست نہیں کی، یہ ہماری تاریخ ہے۔ شیر کشمیر کا نعرہ تھا ’ہندو، مسلم، سکھ اتحاد‘۔ انہوں نے مسلم کانفرنس کا نام تبدیل کرکے نیشنل کانفرنس رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شیخ عبداللہ جانتے تھے کہ پارٹی میں ہر مذہب کے لوگ شامل تھے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر کوئی مذہب کے نام پر سیاست کرتا ہے تو وہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہے اور ایسا کرنا ہی اُن کو لے ڈوبے گا۔


خبر کا کوڈ: 885078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885078/بی-جے-پی-فرقہ-پرستانہ-سیاست-کھیل-رہی-ہے-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org