QR CodeQR Code

سیلاب سے متاثر میرپورخاص کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، بلاول بھٹو زرداری

8 Sep 2020 22:12

کوٹ میرس میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران چیئرمین پی پی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہر متاثر کی مدد کریں، بارش متاثر کراچی کا ہو، میرپورخاص، سانگھڑ، یا سوات کا، مدد کریں، آپ ساتھ دیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کا راستہ نہیں روک سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرپورخاص کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ دورہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ تمام وسائل آپ پر خرچ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے ان خیالات کا اظہار کوٹ میرس میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے بھی تاریخی بارش ہوئی تھی، اس وقت صدر زرداری کی حکومت تھی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت نے متاثرین کو امداد دی تھی، وزیراعلیٰ نے کل وزیراعظم کو آپ کی مشکلات بتائیں، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وزیراعظم صاحب سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔

بلاول بھٹو کے مطابق وزیراعلیٰ نے ان سے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہر متاثر کی مدد کریں، بارش متاثر کراچی کا ہو، میرپورخاص، سانگھڑ، یا سوات کا، مدد کریں، آپ ساتھ دیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کا راستہ نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو آپ کا حق چھیننا پڑے گا، آپ کو لڑنا ہوگا، میں لڑنے کو تیار ہوں، آپ لڑنے کو تیار ہو۔


خبر کا کوڈ: 885082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885082/سیلاب-سے-متاثر-میرپورخاص-کے-عوام-کو-اکیلا-نہیں-چھوڑ-سکتے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org