QR CodeQR Code

قیصر عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت، حکومت تکفیریت کو کنٹرول کرے، علامہ ارشاد علی

8 Sep 2020 22:27

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ملت تشیع قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور قانون شکنوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کا مطالبہ کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی نے کوہاٹ (کے ڈی اے) جنرل سٹور میں ہنگو کے شیعہ نوجوان قیصر عباس کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریت کا فتنہ ایک بار پھر پوری قوت کے ساتھ سر اٹھا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ان عناصر کی بیخ کنی نہ کی گئی تو ماضی کی طرح ایک بار پھر دہشت گردی کا عفریت پورے ملک کو اپنے چنگل میں لے لے گا۔ انہوں نے کہا ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دی گئی ستر ہزار قربانیوں سے کھلواڑ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری شکنجہ کسنے کی ضرورت ہے۔ ملت تشیع قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور قانون شکنوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ جو لوگ مذہب کی آڑ میں تکفیریت کا پرچار کر رہے ہیں، وہ قومی سلامتی کے دشمن اور عالم استکبار کے ایجنٹ ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک مادر وطن کے ساتھ دشمنی ہوگی۔ انہوں نے حکومت اور سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں سے فرقہ واریت کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 885086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885086/قیصر-عباس-کی-ٹارگٹ-کلنگ-مذمت-حکومت-تکفیریت-کو-کنٹرول-کرے-علامہ-ارشاد-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org