0
Tuesday 8 Sep 2020 22:42

اہلیبیت اطہار، صحابہ کرام اور امہات المومنین کی توہین کرنیوالے فرقہ پرست عناصر ہیں، شیعہ رہنماء

اہلیبیت اطہار، صحابہ کرام اور امہات المومنین کی توہین کرنیوالے فرقہ پرست عناصر ہیں، شیعہ رہنماء
اسلام ٹائمز۔ جامع مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی کے علامہ ڈاکٹر محمد کاظم نقوی، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ، درگاہ حضرت شاہ یوسف گردیز کے خطیب علامہ سید محمد عون شاہ، ادارہ مہدویہ کمپلیکس کے مہتمم علامہ سید سلطان احمد نقوی، مسجد حیدریہ کمیٹی کے خطیب و امام علامہ محمد مصطفیٰ، ذاکر اہلیبیت سید طالب حسین پرواز نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد اور ملکی استحکام کے لئے سنجیدہ اور باوقار خدمات سرانجام دیں، ہمارا ایمان ہے کہ قومی ہم آہنگی اور وحدت اسلامی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، ہم نے متحد ہو کر ہمیشہ تہذیب اور شائستگی کے ساتھ قوانین کا احترام کرتے ہوئے ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا، تمام مکاتب فکر کو امن و اخوت کا پیغام دیا اور ہزاروں قیمتی جانوں کی قربانی دے کر اس عظیم ملک میں قومی سلامتی اور داخلی وحدت پر کبھی آنچ نہیں آنے دی۔

مکتب فکر کے بزرگ مراجع عظام اور مجتہدین کرام واضح طور پر شرعی فتوے دے چکے ہیں کہ کسی بھی فرقہ کے مسلمہ مقدسات کی توہین اور بے احترامی قطعی طور پر ممنوع اور حرام ہے، لہذا اہلیبیت اطہار، صحابہ کرام اور امہات المومنین کی توہین کرنے والے فرقہ پرست عناصر کی ہم متفقہ طور پر مذمت کرتے ہیں۔ علمائے کرام نے زور دے کر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی بقاء اور استحکام، امن و آشتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے فروغ کے لئے پاکستان بھر کے تمام دانشمند افراد اور علمائے کرام کبھی بھی منفی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں، امن و رواداری کی فضا قائم رکھنے کے لئے اپنا سنجیدہ اور مثبت کردار ادا کریں، ہم امت محمدیہ کی وہ تمام ہستیاں جن میں بالخصوص اہلبیت، امہات المومنین، صحابہ کرام کا مکمل احترام کرتے ہیں اور ان ہستیوں کے خلاف کسی قسم کی نازیبا گفتگو کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مسالک کے درمیان فروعی اختلافات ہیں، جو آج سے نہیں عرصہ قدیم سے ہیں اور چاروں مسالک کے اکابرین کا مکمل احترام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 885087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش