0
Tuesday 8 Sep 2020 23:10

ملتان، شیعہ وحدت کونسل کے زیراہتمام علماء، ذاکرین، ملی جماعتوں، بانیان مجالس و جلوس کا ''مشاورتی اجلاس'' آج ہوگا

ملتان، شیعہ وحدت کونسل کے زیراہتمام علماء، ذاکرین، ملی جماعتوں، بانیان مجالس و جلوس کا
اسلام ٹائمز۔ ملک میں جاری حالیہ فرقہ وارانہ لہر، توہین اہلیبیت اور اصحاب رسول کے سلسلے میں شیعہ علمائے کرام، تمام قومی و ملی جماعتیں، ذاکرین، عمائدین، بانیان امام بارگاہ، مجالس و جلوس کا مشترکہ مشاورتی اجلاس بروز بدھ امام بارگاہ ابوالفضل العباس علیہ السلام چوک کمہارانوالہ ملتان میں منعقد ہوگا۔ مشاورتی اجلاس کے اختتام پر قائدین کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور پریس کانفرنس بھی کی جائے گی، شیعہ وحدت کونسل کے پلیٹ فارم سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں محرم الحرام اور اس سے پہلے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پیدا ہونیوالی صورتحال جس میں اہلیبیت اطہار اور اصحاب رسول کی شان میں ہونے والی گستاخی کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کے قائدین کے علاوہ بانیان، انجمنوں کے سربراہان، امام بارگاہوں کے متولیان اور علماء و ذاکرین شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 885092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش