0
Tuesday 8 Sep 2020 23:32

 ملتان کا سودا کرنے والے کس منہ سے عوام میں جائیں گے، رائو ساجد علی

 ملتان کا سودا کرنے والے کس منہ سے عوام میں جائیں گے، رائو ساجد علی
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل را ساجد علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دو سالوں میں ہی عوام کا بھرکس نکال دیا ہے عوام کے مساہل حل کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین کو کچلنے میں لگے ہوئے ہیں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری فوبیا ہو گیا ہے حکمران سیاسی مخالفین پر اتنے ظلم کریں جیتنے وہ کل برداشت کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کے وہ عوام سے رابطہ رکھیں انہوں نے کہا کہ حکومتی دوسالہ کارکردگی نے عوام کو مایوس کیا ہے اسی لئے اب حکومت بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا سوچ رہی ہے لیکن غربت مہنگائی بے روزگاری کے ہاتھوں ستائے ہوئے عوام بلدیاتی الیکشن میں اراکین اسمبلی کے مرضی کی حلقہ بندیوں کے باوجود حکومتی حمایت یافتہ امید واروں کو سیاسی میدان سے آوٹ کر دیں گے انہوں نے کہا کہ ملتان کا سودا کرنے والے کس منہ سے عوام میں جائیں ان مفاد پرستوں کے سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے راو ساجد علی نے کہا کے عوام حکمرانوں سے نجات کے لئے تیار رہیں پارٹی قیادت جلد ہی اس بارے میں لائحہ عمل دے گی انہوں نے مذید کہا کہ پیپلزپارٹی ہی غریبوں کی جماعت ہے اور عوام کی مشکلات حل کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 885100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش