QR CodeQR Code

پاراچنار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ کا نادرا آفس کا دورہ، عوامی مسائل کا جائزہ

9 Sep 2020 00:11

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر سے گفت وشنید کرنے کیبعد 10 ستمبر سے داخلوں اور فارم (ب) کی تاریخ میں توسیع کرکے 25 ستمبر تک بڑھادی۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ نے امروز نادرا آفس پاراچنار کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے عوامی مسائل سنے۔ عوامی مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منیجر نادرا صادق حسین سے بھی ملے۔ اس موقع پر صادق حسین کا کہنا تھا کہ 9th اور 10th کے طلباء اور طالبات کے سکولوں اور کالجوں میں داخلے کیلئے فارم (ب) بنانے کی وجہ سے عوامی ہجوم زیادہ ہے۔ کیونکہ داخلوں کی آخری تاریخ 10 ستمبر ہے۔ مزید برآں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر سے گفت وشنید کرنے کیبعد 10 ستمبر سے داخلوں اور فارم (ب) کی تاریخ میں توسیع کرکے 25 ستمبر تک بڑھادی۔


خبر کا کوڈ: 885115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885115/پاراچنار-ایڈیشنل-ڈپٹی-کمشنر-عصمت-اللہ-کا-نادرا-ا-فس-دورہ-عوامی-مسائل-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org