QR CodeQR Code

صحافی امن کو نقصان پہنچانے والی خبروں کی اشاعت سے گریز کریں، پیر سید کرم علی شاہ

31 Jul 2011 16:16

اسلام ٹائمز:صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ صحافی ایسی خبریں لگانے سے پرہیز کریں جن سے ہماری روایات اور امن و آتشی کی فضاء کو نقصان پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی مثبت صحافت کے ذریعے معاشرے کے بگاڑ کو درست کریں، مسائل کے حل کیلئے حکومت ہر طرح کے اقدامات کرے گی۔


گلگت:اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ نے گلگت یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ سے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ صحافی مثبت صحافت کے ذریعے معاشرے کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت ہر طرح کے اقدامات کریگی، صحافی ایسی خبریں لگانے سے پرہیز کریں جن سے ہماری روایات اور امن و آتشی کی فضاء کو نقصان پہنچ سکے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں نے صحافت جیسے مقدس پیشے کیلئے قربانیاں دیں ہیں۔ اس موقع پر صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس طارق حسین شاہ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے صحافیوں کے مسائل حل کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اعلانات کر کے صحافت دوستی کا ثبوت دیا ہے، صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس طارق حسین شاہ نے گورنر گلگت بلتستان کو صحافیوں کے فلاح و بہبود سے متعلق 13 نکاتی مطالبات تحریری طور پر پیش کئے۔


خبر کا کوڈ: 88512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88512/صحافی-امن-کو-نقصان-پہنچانے-والی-خبروں-کی-اشاعت-سے-گریز-کریں-پیر-سید-کرم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org