QR CodeQR Code

شاہ سلمان کا برطانوی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

9 Sep 2020 08:21

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جی 20 میں شامل ممالک کے بزنس گروپ کی سرگرمیوں اور کورونا وبا کے نقصانات کم کرنے کے لیے جاری مشن پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جی 20 میں شامل ممالک کے بزنس گروپ کی سرگرمیوں اور کورونا وبا کے نقصانات کم کرنے کے لیے جاری مشن پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موپع پر شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کورونا وبا سے نمٹنے کا مشن جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے وبا سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی زیر قیادت جی 20 کی مشترکہ جدوجہد اور اس حوالے سے سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب اور برطانیہ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے اور انہیں مضبوط بنائیں گے۔ یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 885137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/885137/شاہ-سلمان-کا-برطانوی-وزیراعظم-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org