0
Wednesday 9 Sep 2020 18:31

نئے آئی جی پنجاب نے چارج سنبھال لیا، قانون کی رٹ بحال کرنے کا عزم

نئے آئی جی پنجاب نے چارج سنبھال لیا، قانون کی رٹ بحال کرنے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 2 برسوں ميں تعينات ہونیوالے چھٹے آئی جی پنجاب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال ليا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور ايسے ہی ميرے ماتحت ہيں جيسے دوسرے افسران، ان کی کارکردگی بہتر نہيں ہوگی تو مطمئين نہيں ہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق سينٹرل پوليس آفس پہنچنے پر آئی جی پنجاب انعام غنی کو گھڑ سوار اور پیدل دستوں نے سلامی پيش کی، جس کے بعد افسران نے نئے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔ بعدازاں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے انعام غنی نے کہا کہ لاہور پوليس کا چيف ميرے ماتحت ہے، اگر وہ ذمہ دارياں پوري نہيں کريں گے تو مطمئن نہيں ہوں گا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ ايڈيشنل آئی جی طارق مسعود ياسين ميرے بيج ميٹ ہيں، جو افسر کسی کے ماتحت کام کرنے ميں مطمئن نہيں تبادلے کا حق رکھتا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پوليس نے فورس ميں گروپنگ کی ترديد کی اور سينٹرل پوليس آفس ميں پی ايس پی چیپٹر کی ميٹنگ کو ان کا حق قرار ديا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سینٹرل پولیس آفس میں بہترین ٹیم ہے اور ہم نے ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھنا ہے، جبکہ سرکار میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ وہ مقدمات کی فوری رجسٹریشن کے حامی ہیں اور جب مقدمے نہیں درج ہونگے تو کرائم کیسے کنٹرول ہو گا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کا پولیس پر اعتماد نہ کرنا ہمارا اپنا رویہ ہے، رویے میں تبدیلی آئے گی تو عوام بھی پولیس پر اعتماد کریں گے۔ آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے افسران کو نکالنے کی کوئی لسٹ نہیں بن رہی اور میڈیا ہمارے کان آنکھ اور زبان ہے اور میڈیا کیساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 885149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش