0
Wednesday 9 Sep 2020 09:38

کراچی چیمبر آف کامرس کا ’کے الیکٹرک‘ کی اجارہ داری ختم کرنیکا مطالبہ

کراچی چیمبر آف کامرس کا ’کے الیکٹرک‘ کی اجارہ داری ختم کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نیپرا سے بجلی کی پیداوار اور تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کی اجارہ داری کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔ صدر کراچی چیبر آغا شہاب احمد نے کہا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے کراچی کے صارفین 17 سال سے پریشانی سے دوچار ہیں، جبکہ شہر کی تجارت و صنعت کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ نیپرا کے اخبارات میں شائع ہونے والے کے الیکٹرک کے موجودہ ڈسٹری بیوشن لائسنس میں مجوزہ ترمیم کے نوٹس سے متعلق اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رائے دینے کی دعوت دی ہے۔ کراچی چیمبر نے اس کے جواب میں نیپرا پر زور دیا ہے کہ وہ کے الیکٹرک کو 17 سال قبل 21 جولائی 2003ء کو لائسنس نمبر 19/ڈی ایل/2003 کے تحت دیے گئے بجلی کی پیداوار، فروخت اور تقسیم کے خصوصی حقوق واپس لے اور مزید کمپنیوں کو کراچی کی صنعتوں، تجارتی اداروں، شاپنگ مالز اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فروخت اور تقسیم کی اجازت دی جائے۔ آغا شہاب احمد نے نیپرا کے نوٹیفکیشن کے جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی فروخت اور تقسیم کیلئے کسی ایک کمپنی (کے الیکٹرک) کو دیا گیا استثنیٰ توانائی کے ایک اہم وسائل پر اجارہ داری قائم کرنے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 885154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش