0
Wednesday 9 Sep 2020 10:13

کملا ہیرس کا صدر بننا امریکا کی بے عزتی ہو گی، ٹرمپ

کملا ہیرس کا صدر بننا امریکا کی بے عزتی ہو گی، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ مریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کا صدر بننا امریکا کے لیے بے عزتی کی بات ہو گی۔ نارتھ کیرولائنا میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی عوام کملا ہیرس کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی خاتون امریکی صدر کبھی نہیں بن سکتیں، ایسا ہونا ان کے ملک کی بے عزتی ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ برنی سینڈرز کے مقابلے میں کملا ہیرس بائیں بازو سے زیادہ قریب ہیں۔ نہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے گدھوں نے اپنی نامزدگی کے لیے ہمارے قصبوں کو تباہ کر دیا۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جوبائیڈن نے اب بدترین انتہا پسند اور خطرناک عناصر سے اتحاد کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش