0
Wednesday 9 Sep 2020 11:20

ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل اللہ کے نظام میں ہے، سراج الحق

ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل اللہ کے نظام میں ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گڑھ مہاراجہ (جھنگ) میں دربار حضرت سلطان باہوؒ پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا، چینی مافیا اور آٹا مافیا اقتدار کے ایوانوں میں چھپے بیٹھے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے اردگرد بھی مافیاز موجود ہیں، مگر آج تک وہ کسی پر بھی ہاتھ نہیں ڈال سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا اور حکمرانوں کو غلام بنایا، فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے مگر یہ حکمران خاموش ہیں، کشمیر میں ماؤں بہنوں، بیٹیوں کی عصمتیں لٹ رہی ہیں اور غیرت و حمیت سے عاری حکمران چپ سادھے بیٹھے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر شرعی نظام ہے، عدالتوں میں فرنگی کا قانون چلتا ہے، 72 سالوں میں ایک دن کیلئے اسلامی نظام نہیں آزمایا گیا، ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل اللہ کے نظام میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی (ص) کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ نے پانچ سال قبل تین ماہ کے اندر اندر اردو کے بطور سرکاری زبان نفاذ کا فیصلہ دیا تھا مگر آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا، جو کام 15 اگست 1947 میں ہو جانا چاہیے تھا وہ آج تک نہیں ہو سکا۔
خبر کا کوڈ : 885175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش