QR CodeQR Code

وطن عزیز دہشتگردوں کی آمجگاہ بن چکا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹس سے مس نہیں ہورہے، علامہ ساجد نقوی

31 Jul 2011 16:44

اسلام ٹائمز:تحریک اسلامی کے سربراہ نے کوئٹہ میں زائرین پر فائرنگ اور اُن کے نتیجے میں درجنوں زائرین اور معصوم شہریوں شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے تین روز کا سوگ کا اعلان کیا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ تحریک اسلامی کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں سوزوکی میں سوار افراد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور تین روزہ سوگ کا ا علان کرتے ہوے کہا ہے کہ صرف ایک روز قبل زائرین کی بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ متعدد زائرین کی شہادت اور اسی روز مستونگ اسٹیڈیم میں بم دھماکہ اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے جان بحق و زخمی ہونے کے پے در پے واقعات کے باوجود امن و امان کے ذمہ داروں میں سے کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا اور اگلے ہی روز ایک اور سانحہ رونما ہوگیا۔
اپنے مذمتی بیان میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ایک مدت سے آگ و خون کا کھیل جاری ہے اور ملک کا پر امن شہر دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، سینکڑوں خاندان اجڑ چکے ہیں، ان حالات میں عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر ان کا کون پرسان حال ہے؟
دہشت گردوں اور قاتلوں کو خون کی ہولی کھیلنے سے کیوں نہیں روکا جارہا ہے؟ یہ دہشت گرد کون ہیں ان کی تربیت گاہیں اور پناہ گاہیں کہاں ہیں؟ ان کو پالنے پوسنے والے کون ہیں؟ وطن عزیز کو بد امنی کی دلدل میں دھکیلنے والے کون ہیں؟
علامہ ساجد علی نقوی نے اسپینی روڈ کے سانحے کے شہدوں کے لواحقین و پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے کے مرتکب دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہچانے اور زخمیوں کے علاج معالجے اور مناسب دیکھ
بھال کا مطالبہ کرتے ہوئے ان واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 88518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88518/وطن-عزیز-دہشتگردوں-کی-ا-مجگاہ-بن-چکا-ہے-جبکہ-قانون-نافذ-کرنے-والے-ادارے-ٹس-سے-مس-نہیں-ہورہے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org