0
Wednesday 9 Sep 2020 12:03

وزیراعلٰی پنجاب سے نئے آئی جی کی ملاقات، میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کا عزم

وزیراعلٰی پنجاب سے نئے آئی جی کی ملاقات، میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے نئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایوان وزیراعلٰی میں ملاقات کی۔ وزیراعلٰی پنجاب نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عوام سے بہت توقعات ہیں، پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں، غلط کام کیلئے کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں۔
 
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے، پولیس کو امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینا ہوں گے، تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہے۔ نئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعلٰی کو یقین دلایا کہ پولیس کے نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 885187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش