0
Wednesday 9 Sep 2020 14:36

پاکستان میں طاقتور لوگ سبسڈی لے رہے ہیں، عمران خان

پاکستان میں طاقتور لوگ سبسڈی لے رہے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپر لانا ہے، لیکن پاکستان میں طاقتور لوگ سبسڈی لے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک کے عوام کو ملکی مسائل اور چیلنجز کا علم ہوتا ہے، سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپر لانا ہے، سبسڈی کا دوسرا مقصد جی ڈی پی کو بڑھانا ہوتا ہے لیکن یہاں طاقتور لوگ سبسڈی لے رہے ہیں۔ توانائی کا بحران نہ ہوتا اگر ہم معاملات کو زیربحث لاتے، بدقسمتی سے کبھی قومی مسائل پر بات ہی نہیں کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی معاملات پر بحث کی گئی ہے، سردیوں میں ہمیں گیس کی کمی اور بحران کا سامنا ہوتا ہے، امید ہے کہ ہم گیس کی پیداوار میں کامیاب ہوں گے۔

بعض اوقات گیس کی پیداوار کے لیے اقدامات میں آگے نہیں برھتے، گیس کی پیداوار کے لیے بھی بھاری اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے، 27 فیصد پاکستانیوں کو گیس پائپ لائن سے ملتی ہے اور میں بھی ایل پی جی گیس کا استعمال کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک میں باہر سے گیس لاکر بیچ ہی نہیں سکتے، ہمیں سبسڈی کی مد میں جو فائدہ ہوتا ہے، وہ ہمارے قرضوں پر چلا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاق صوبوں کو بساط کے مطابق فنڈز دیتا ہے، چین کی معیشت اور اداروں میں کامیابی کا راز میرٹ ہے، چین 20 سالہ طویل المدتی منصوبے بناتا ہے، پاکستان میں بےپناہ وسائل ہیں لیکن اس پر کام کے لیے ماضی میں سوچا ہی نہیں گیا، چین کی بڑھتی ہوئی معیشت کا راز نظام کی مضبوطی ہے۔
خبر کا کوڈ : 885215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش