0
Wednesday 9 Sep 2020 16:02
نیا عہدہ، پہلی پریس کانفرنس اور چھبتے سوالات

ایڈمنسٹریٹر کراچی پريس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

ایڈمنسٹریٹر کراچی پريس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھالنے والے افتخار شلوانی اپنی پہلی ہی پريس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیا عہدہ، پہلی پریس کانفرنس اور چھبتے سوالات، ایڈمنسٹریٹر کراچی صحافیوں کے سوالوں سے گھبرا گئے۔ صحافیوں کے سوالات پر ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ میں تو صرف اپنا بيان دينے آيا تھا اور جو ماضی ميں ہوا، اس کی بات نہ کريں۔ افتخار شلوانی نے پہلی پريس کانفرنس ميں صرف اپنی بات کی اور سوالوں کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ ان کے اختيارات ايس ايل جی او ميں درج ہيں، کمشنر کراچی کی حیثیت سے شہر کیلئے کام کیا۔ انہوں نے تمام اسٹيک ہولڈرز کا شکريہ ادا کيا۔ صحافيوں نے بھی ايڈمنسٹريٹر کے رويے پر شديد احتجاج کيا۔
خبر کا کوڈ : 885230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش