0
Wednesday 9 Sep 2020 16:05

پشاور، نامعلوم افراد کے ہاتھوں خواجہ سراء گل پانڑہ قتل، دوسرا زخمی

پشاور، نامعلوم افراد کے ہاتھوں خواجہ سراء گل پانڑہ قتل، دوسرا زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم ملزمان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے پلوسی میں رات گئے پیش آیا، جہاں تقریب سے واپسی پر خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آٓپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش