0
Wednesday 9 Sep 2020 16:11

دیر لوئر میں پک اپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

دیر لوئر میں پک اپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ناواگئی سے آنے والی پک اپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر میں پک اپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو چکدرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی شکار پک اپ ناواگئی سے آ رہی تھی کہ دشوار راستوں پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں بھی 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 885235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش