0
Wednesday 9 Sep 2020 19:26

نریندر مودی نے کورونا کے بہانے غیر منظم شعبے کو برباد کیا ہے، راہل گاندھی

نریندر مودی نے کورونا کے بہانے غیر منظم شعبے کو برباد کیا ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی آف انڈیا کے سابق صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے ان پر غیر منظم شعبے کو ختم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے تو نوٹ بندی کے نام پر، پھر جی ایس ٹی اور اب کورونا وباء کے نام پر اس شعبے کو برباد کردیا ہے۔ آج نئی دہلی سے جاری ایک ویڈیو میں راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے غیر منظم شعبے کو تباہ کرنے کے لئے منصوبہ بند کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے سلسلے میں اچانک کیا گیا لاک ڈاؤن غیر منظم طبقے کے لئے سزائے موت جیسا ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے 21 دن میں کورونا وباء کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ختم کئے کروڑوں روزگار اور چھوٹی صنعتیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے نام پر کیا وہ غیر منظم شعبے پر تیسرا حملہ ہے، غریب، چھوٹے اور درمیانے طبقے کے کاروباری افراد روز کماتے اور روز کھاتے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی نے حکومت کو اس بحران سے نکلنے کا جو بھی مشورہ دیا اس پر غور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ آپ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لئے ایک پیکیج تیار کیجئے کیونکہ غریبوں کو بچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم کے بغیر وہ زندہ نہیں بچیں گے، حکومت نے کچھ نہیں کیا، اس کے برعکس حکومت نے دولتمند پندرہ بیس افراد کے کروڑوں کروڑوں روپے معاف کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن، کورونا کا حملہ نہیں تھا، بلکہ یہ ملک کے غریبوں پر حملہ تھا، ملک کے نوجوانوں کے مستقبل پر حملہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 885260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش